بين الاقوامی قرآنی خبررساںايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق قطری روزنامہ " الرایہ" نے لكھا ہے كہ ان قرآنی مقابلوں كا انعقاد كرنےوالی كمیٹی كےسربراہ خالدبن آل ثانی نے نيوز كانفرنس سے خطاب كرتےہوئے كہا كہ شيخ غانم نامی قرآنی مقابلے قطر كی وزارت اوقاف كےزير نگرانی منعقد كیے جا رہے ہیں۔ شركت كے خواہشمند حضرات ۶ نومبر تك نام لكھوا سكتے ہیں۔ یہ مقابلے ۱۰ عناوين پر منعقد كیے جائیں گے جن می كل قرآن كےحفظ ہمراہ با تجويدسے لے كر پانچ پاروں كے حفظ تك كی فہرست شامل ہے۔ انھوں نے مقابلوں كےانعقاد كا مقصد جوانوں اور نوجوانوں میں حفظ قرآن كی طرف ترغيب دلانا اور ان كے اندر جذبہ رقابت قرآنی كو اجاگر كرنا بتايا ہے۔ كمیٹی كے سربراہ نے مزيد كہا كہ شيخ غانم نامی قرآنی مقابلوں كے اختتام پر منتخب افراد كی قدر دانی كے لیے دوحہ كے راماد ہوٹل میں تقريب منعقد كی جائے گی۔
308812