سعودی عرب میں قرآن كے عالمی مقابلوں كا اختتام

IQNA

سعودی عرب میں قرآن كے عالمی مقابلوں كا اختتام

10:41 - October 22, 2008
خبر کا کوڈ: 1700097
بين الاقوامی گروپ: سعودی عرب میں " ملك عبدالعزيز" كے نام سے موسوم قرآن كريم كے تيسویں عالمی مقابلوں كا اختتام ہو گيا ہے۔ یہ مقابلے حفظ،تلاوت، تجويد اور تفسير قرآن كے عناوين پر تھے اور انكا انعقاد مكہ كے انٹركانٹينٹل ہوٹل میں كيا گيا تھا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق سعودی عرب كی سركاری خبررساں ايجنسی " واس" نے ان مقابلوں كی اختتامیہ تقريب كے حوالے سے لكھا ہے كہ اس تقريب میں سعودی عرب كے بادشاہ ملك عبدالعزيز كی نمائندگی میں مكہ مكرمہ كے امير خالد الفيصل بن عبدالعزيز اور وزير اوقاف صالح بن عبدالعزيز آل الشيخ نے شركت كی۔ وزير اوقاف نے اپنے خطاب میں كہا كہ قرآن كے یہ عالمی مقابلے مسلمانوں كے نزديك ايك خاص اہميت ركھتے ہیں اور ہر سال سركاری عہديداروں كے خصوصی تعاون سے منعقد كیے جاتے ہیں۔ ان مقابلوں كا انعقاد پانچ عناوين پر تھا۔ جن میں تجويد كے ساتھ كل قرآن كا حفظ ، قرآنی مفردات كے معانی كی كامل تفسير تجويد اور تلاوت كے ہمراہ كل قرآن كا حفظ، ۲۰ پاروں كا حفظ،دس پاروں كا حفظ، اور پانچ پاروں كا حفظ تجويد اور تلاوت كے ہمراہ البتہ یہ آخری قسم غير مسلم ممالك سے آئے ہوئے حفاظ اور قراء سے مختص تھی۔ ان مقابلوں كے پانچ منتخب افراد كےلیے آٹھ لاكھ اٹھاسی ہزار سعودی عرب ريال انعامات كے طور پر مختص كیے گئے ہیں جو اختتامی تقريب میں دیے جائیں گے۔
308686

نظرات بینندگان
captcha