بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق نسيج خبررساں سائٹ نے لكھا ہے كہ تركی كےامور ديانت ادارے كےسربراہ علی بارداك اوغلو نے اس حوالے سے كہا ہے كہ یہ دو روزہ كانفرنس اقوام متحدہ كے ايف پی اے ادارہ كی زير نگرانی منعقد ہو رہی ہے اور یہ پوری دنيا میں دينی دانشوروں كو درپيش مسائل كا حل كا بہترين موقع ہے۔ انھوں نے كہا كہ اس كانفرنس كے انعقاد كا مقصد متحدہ دينی انجمن كا قيام ہے جس كی اساس ايمان اور مشتركہ دينی عقائد قرار پائیں گے۔ اور اس سے عصر حاضر میں دينی دانشوروں كو درپيش چيلنجز سے بخوبی مقابلہ كيا جا سكے گا۔ ادہر تركی كی انجمن امور دينی كے نائب صدر محمد گورمز نے خبردار كيا ہے كہ اس ملك كے ٹيلی ويژن چيلنجز سے مختلف دينی مفاہيم كو تحريف كر كےپيش كيا جا رہا ے جو كہ اسلامی تعليمات كی كھلی مخالفت ہے۔
309281