سعودی عرب كے شہر " الحمراء" میں ۵۰۰ افراد حلقہ بگوش اسلام ہو گئے ہیں

IQNA

سعودی عرب كے شہر " الحمراء" میں ۵۰۰ افراد حلقہ بگوش اسلام ہو گئے ہیں

13:56 - October 27, 2008
خبر کا کوڈ: 1701328
بين الاقوامی گروپ: ۲۴ اكتوبر ۲۰۰۸ء كو سعودی عرب كے شہر " الحمراء" میں "انجمن اسلامی تعليم" نے اپنی رپورٹ میں ذكر كيا ہے كہ اس سال مختلف اقوام سے تعلق ركھنے والے ۵۵۱ افراد نے اسلام قبول كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے روزنامہ " عرب نيوز'' كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ شہر " الحمراء" میں "انجمن اسلامی تعليم" كے تعلقات عامہ كے مدير " اسماعيل ابو طالب" نے بتايا كہ ان تازہ اسلام قبول كرنے والوں میں ۸۵ فی صد افراد كا تعلق فلپائن سے ہے۔ جبكہ باقی افراد يورپ ، امريكہ،ہندوستان،نيپال،اور سری لنكا كے ہیں انھوں نے مزيد كہا كہ اس انجمن كو سعودی عرب كی وزارت اوقاف و مذہبی امور كی سرپرستی حاصل ہے۔ اور یہ انجمن ان تازہ مسلمانوں كےلیے مذہبی تقارير اور قرآنی مقابلوں كا اہتمام كرتی ہے۔ جناب ابوطالب نے اس انجمن كی سالانہ كاركردگی كی رپورٹ میں ذكر كيا ہے كہ اس انجمن نے اس سال ۳۲۹ تقارير، ۳ سيمينار، ۸ قرآنی مقابلے منعقد كيئے ہیں جبكہ ۲۲۹۰ قرآنی نسخے، ۳۲۲۸۲ اسلامی كتابیں اور ۳۴۹۵ اسلامی موضوعات پرآڈيوكيسٹیں تازہ اسلام قبول كرنے والوں میں تقسيم كیں ہیں۔
310992
نظرات بینندگان
captcha