نيويارك : اقوام متحدہ میں اديان كے مابين گفتگو پر نشست

IQNA

نيويارك : اقوام متحدہ میں اديان كے مابين گفتگو پر نشست

11:41 - October 28, 2008
خبر کا کوڈ: 1701742
بين الاقوامی گروپ: نيويارك میں اديان كے مابين گفتگو كی نشست اقوام متحدہ كے دفتر میں نومبر كےمہينہ میں ہو رہی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق اسوسٹیڈ پريس نے لكھا ہے كہ سعودی بادشاہ ملك عبداللہ نے ايك اجلاس مين وزير اطلاعات و نشريات اعياد مدنی كو اقوام متحدہ كی طرف سے اديان كے مابين گفتگو كی نشست میں شركت كرنے سے آگاہ كيا۔ اس نشست كا اہتمام ايسے وقت كيا جا رہا ہے جب دين اسلام كے خلاف پروپيگنڈے میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ انھوں نے كہا كہ مسلمانوں كو چاہیے كہ وہ دوسرے اديان كے پيروكاروں كو بتائیں كہ اسلام شدت پسندانہ دين نہیں ہے اور دنيا میں اسلام كی حرمت اس وقت محفوظ ہو گی جب مسلمان ايك دوسرے كی طرف اتحاد و وحدت كا ہاتھ بڑھائیں گے۔ ياد رہے كہ اسپين میں اديان كے مابين گفتگو كی نشست بھی ملك عبداللہ كے ايما پر بلائی گئی تھی جس میں اسلام ، عيسائيت، یہوديت، ہندوازم كے پيروكاروں نے شركت كی تھی۔
311925

نظرات بینندگان
captcha