بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس خصوصی ریڈيو نشريات كےپروڈيوسر عدنان سعيدی نے سعودی عرب كی خبررساں ايجنسی سے بات چيت كرتے ہوئے كہا كہ ان نشريات میں حاجيوں كے لیے حج كے آداب اور مناسك حج مختلف زبانوں جيسے عربی، انگريزی، فرانسيسی، اردو اور انڈونيشيائی میں پيش كے جائیں گے۔ سعيدی نے كہا كہ یہ نشريات ۱۴ ذوالحجہ تك جاری رہیں گی۔ ان نشريات كا مقصد حجاج كے لیے صحيح مناسك حج انجام دينے میںمدد فراہم كرنا ہے۔
311984