بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے عراق كےسركاری خبررساں ادارے " ونا' كےحوالے سے نقل كيا ہے كہ عراق كے وزير اعظم نوری المالكی نے گزشتہ روز ان مقابلوں كی افتتاحی تقريب سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ ان مقابلوں كا مقصد جوانوں میں قرآن مجيد كی ثقافت اور تعليمات كو اجاگر كرنا ہے۔ انھوں نے ان مقابلوں كو منعقد كرنے والی اكیڈمی كا بھی شكریہ ادا كيا۔ واضح رہے كہ عراق میں ملكی سطح پر پہلے قرآنی مقابلوں كا انعقاد ۳۰ اكتوبر كو ملك كے نامور قاريوں اور حفاظ كی موجودگی میں ہوا جو كہ چار روز تك جاری رہے گا جس میں قراء اور حفاظ كرام، حفظ اور تلاوت قرآنی میں ايك دوسرے سے مقابلہ كریں گے۔
313433