قرآنی علوم كےماہر " محمدرضا صالح" نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ بين الاقوامی سے ٹيلی فونك گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ اس جشن كا انعقاد ايرانی سفارت خانے كی كوشش سے كيا گيا۔ جس میں سفارت خانے كے عملے كے علاوہ چين میں مقيم دوسرے ايرانيوں كی ايك بڑی تعداد نے بھی شركت كی۔ انھوں نے كہا كہ اس پروگرام میں دعائے كميل كےعلاوہ خطاب بھی ہوا جس میں چين میں مقيم ايرانيوں كی بڑی تعداد نے شركت كی۔ علوم قرآن كے ماہر '' محمد رضا صالح" نے اس محفل میں حضرت معصومہ كےمقامات معنوی پر تقرير كی۔
313623