بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق سعودی عرب كےاخبار" الرياض" نے لكھا ہے كہ عالمی مجمع فقہ اسلامی كے جنرل سيكرٹری " عبدالسلام العبادی" نے كل جدہ میں اپنے ايك خطاب كےدوران كہا ہے كہ اس دانش نامے كو تدوين كرنے كا مقصد معاشيات اور اسلامی بينكاری میں مصروف افراد كو اسلامی اصولوں سے روشناس كروانا ہے۔ اور اس میں اسلامی معاشيات كے عنوان پر مختلف تحقيقات پيش كی گئی ہیں۔ انھوں نے مزيد كہا كہ اسلامی بينكاری میں بينكی معاملات كے احكام، سرمایہ كاری كے حوالے سے مختلف احكام، انشورنس، اور زكات كےاموال سے صحيح استفادہ كرنا وغيرہ اس دانش نامہ كا حصہ ہے۔
313496