سعودی عرب میں قرآن كريم كی خصوصی اكیڈمی كا قيام

IQNA

سعودی عرب میں قرآن كريم كی خصوصی اكیڈمی كا قيام

10:50 - November 02, 2008
خبر کا کوڈ: 1703440
بين الاقوامی گروپ: سعودی عرب كےمشرقی علاقے كےشہر دمام میں انجمن حفظ قرآن كے نائب صدر" يوسف العفالق" نےقرآن كريم كی خصوصی اكیڈمی قائم كرنے كی خبر دی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق سعودی اخبار" الرياض" نے لكھا ہے كہ " دمام" شہر میں حفظ قرآن كے چھٹے شارٹ كورس كے شركاء كی قدردانی كرتے ہوئے " يوسف العفالق" نے اس خصوصی اكیڈمی كے قيام كا مقصد بيان كرتے ہوئے كہا كہ اس سے مشرقی سعودی عرب كےعلاقے میں تجويد قرآن، حفظ قرآن اور تلاوت قرآن كو عام كرنے میں مدد ملے گی۔ انھوں نے مزيد كہا كہ اس خصوصی اكیڈمی كے علاوہ یہاں ايك سنٹر بھی قائم كيا جائے گا۔ جو حفظ قرآن كےكورسز كے انعقاد میں تعاون كريگا۔ ياد رہے مشرقی سعودی عرب سے آنے والوں كا شارٹ كو رس گزشتہ دنوں مسجد الحرام میںمنعقد كيا گيا تھا۔
313759
نظرات بینندگان
captcha