مصر، دينی سیٹلائٹ چينل كا آغاز كر ے گا

IQNA

مصر، دينی سیٹلائٹ چينل كا آغاز كر ے گا

11:03 - November 03, 2008
خبر کا کوڈ: 1703944
بين الاقوامی گروپ: مصر كی اوقاف ومذھبی امور كی وزارت كا ارادہ ہےكہ دينی سیٹلائٹ چينل كا آغاز كيا جائے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" نےمصری روزنامہ" الاخبار" كےحوالے سے لكھا ہے كہ مصر كے وزير اوقاف ومذھبی امور نے كہا ہے كہ اس چينل پروزارت اوقاف نظارت كرے گی اور اس كا مقصد دين اسلام كے سلسلہ میں اطلاعات فراہم كرنا ہے۔ انھوں نے كہا كہ اس چينل كی نشريات صرف عربی زبان تك محدود نہیں رہیں گی بلكہ سامعين كو ديكھتے ہوئے چند زبانون میں نشريات جاری ہوں گی۔ دوسری طرف جامعة الازہر كےعلماء اور دوسرے مذہبی اسكالروں نے اس سیٹلائٹ چينل كا استقبال كيا ہے اور كہا ہے كہ اس كو جلد از جلد عملی جامعہ پہنايا جائے۔ جامعۃ الازہر شعبہ الہيات كے استاد " محمد رافت عثمان" نے كہا ہے كہ ہمیں اس قسم كے چينل كی اشد ضرورت تھی تاكہ غلط افكار كو ختم كيا جائے۔
313841
نظرات بینندگان
captcha