دنيا كی زندہ زبانوں میں قرآنی ترجمہ كی موضوعی خطاطی كا اقدام

IQNA

دنيا كی زندہ زبانوں میں قرآنی ترجمہ كی موضوعی خطاطی كا اقدام

11:53 - November 04, 2008
خبر کا کوڈ: 1704368
اعزازی خبرنگار مہدی جعفری: لاتينی زبان كے ايك ہنرمند خوشنويس نےدنيا كی زندہ زبانوں میں قرآن كريم كےترجمہ كی مفھومی اور موضوعی كتابت كا اہتمام كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق كريمہ اہلبيت نامی ثقافتی اور ہنری نمائش كے دوسرے دن "مجتبی قاسمی" نے كتابت قرآن كے حوالے سے كہا كہ اس منصوبے پر ڈھائی سال كی مدت لگے گی۔ انھوں نےكہا كہ ہم غير فارسی زبان ممالك كے آداب و رسوم كے ذريعہ اپے مفاہيم كو منتقل كر سكتے ہیں اور اس حوالے سےلاتينی خوشنويسی اپنی وسعت كے اعتبار سے ہر جگہ پيش كی جا سكتی ہے۔ قاسمی نے كہا كہ حوزہ اور يونيورسٹی كے ہنر مند ملكر گروپ كی صورت میں لاتينی خوشنويسی كو قرآنی تہذيب كو وسعت دينے كے لیے بہترين ہتھيار بنا سكتے ہیں۔ انھوں نے مزيد كہا كہ خوبصورتی كے مقابلے میں كوئی بھی استقامت نہیں كر سكتا بالخصوص اگر وہ خوبصورتی قرآن سےمتعلق ہو تو پھر بات ہی كچھ اور ہو جاتی ہے۔
314611
نظرات بینندگان
captcha