بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" كی رپورٹ كےمطابق سعودی اخبار" الرياض" نےلكھا ہے كہ مدينہ منورہ میں محكمہ اوقاف كے اعلی افسر " محمد امين الخطری" نے اس بارے میں كہا ہے كہ امسال مختلف زبانوں میں كتب كی تقسيم كے علاوہ زائرين كی سہولت كےلیے ۴۰ مترجم مدينہ منورہ میں موجود رہیں گے۔ انھوں نے كہا كہ ۱۳۸ اسلامی مبلغ مسجد نبوی (ص) مسجد قبا، مسجد قبلتين، مسجد ميقات، اور مدينہ منورہ ائرپورٹ پر اپنے تبليغی فرائض انجام دیں گے۔ الخطری نے كہا كہ حج بيت اللہ كے لیے آنے والے مسافروں كو مناسك حج, كےبارے میں مبلغين اور خطباء مساجد میں ضروری وضاحت دیں گے اور حجاج كے شرعی سوالات كے جوابات دیں گے۔
314388