بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے سعودی عرب كے روزنامہ " الوطن" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ مصر كے مفتی " علی جمعہ" نے تمام اسلامی تنظيموں، انجمنوں اور اداروں سے اپيل كی ہے كہ رسول خدا (ص) كی حمايت میں آپ تمام اختلافات كو بھلا كر متحد ہو جائیں۔ مصر كے مفتی نے پيغمبر اسلام كی شان میں كی جانے والی گستاخی كے مقابلے میں قيام كو ضروری گردانتے ہوئے اپيل كی كہ تمام مسلمانوں كو چاہیے كہ ناموس رسالت كی خاطر گروہی و لسانی اختلافات بھلا كر متحد ہو جائیں۔ انھوں نے رسول خدا (ص) كی حمايت میں منعقد ہونے والے سيمينار كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ اس میں صر ف یہ طے نہیں كيا جائے گا كہ پيغمبر اكرم (ص) كی كس طرح حمايت كی جائے بلكہ عملی طور پر رسول خدا (ص) كی حمايت ہو گی۔ انھوں نے آخر میں كہا كہ غير مسلم معاشروں میں پيغمبر اكرم (ص) كی حمايت كے بارے میں غور و خوض كيا جا رہا ہے۔
316196