مفتی مصر: پيغمبر اكرم (ص) كی حمايت میں مسلمانوں كو متحد ہو جانا چاہیے

IQNA

مفتی مصر: پيغمبر اكرم (ص) كی حمايت میں مسلمانوں كو متحد ہو جانا چاہیے

11:46 - November 08, 2008
خبر کا کوڈ: 1705608
بين الاقوامی گروپ: مصر كےمفتی " علی جمعہ" نےايك پريس كانفرنس میں كہا ہے كہ رسول خدا (ص) كی حمايت میں تمام مسلمانوں كو متحد ہو جانا چاہیے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے سعودی عرب كے روزنامہ " الوطن" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ مصر كے مفتی " علی جمعہ" نے تمام اسلامی تنظيموں، انجمنوں اور اداروں سے اپيل كی ہے كہ رسول خدا (ص) كی حمايت میں آپ تمام اختلافات كو بھلا كر متحد ہو جائیں۔ مصر كے مفتی نے پيغمبر اسلام كی شان میں كی جانے والی گستاخی كے مقابلے میں قيام كو ضروری گردانتے ہوئے اپيل كی كہ تمام مسلمانوں كو چاہیے كہ ناموس رسالت كی خاطر گروہی و لسانی اختلافات بھلا كر متحد ہو جائیں۔ انھوں نے رسول خدا (ص) كی حمايت میں منعقد ہونے والے سيمينار كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ اس میں صر ف یہ طے نہیں كيا جائے گا كہ پيغمبر اكرم (ص) كی كس طرح حمايت كی جائے بلكہ عملی طور پر رسول خدا (ص) كی حمايت ہو گی۔ انھوں نے آخر میں كہا كہ غير مسلم معاشروں میں پيغمبر اكرم (ص) كی حمايت كے بارے میں غور و خوض كيا جا رہا ہے۔
316196

نظرات بینندگان
captcha