شبہات كے جوابات دينے كےلیے علماء كو آمادہ رہنا چاہیے

IQNA

شبہات كے جوابات دينے كےلیے علماء كو آمادہ رہنا چاہیے

11:31 - November 08, 2008
خبر کا کوڈ: 1705610
اعزازی نامہ نگار: پوليس كے راہنماوں نے آيت العظمی آقای صافی گلپائيگانی سے ملاقات كی۔ مرجع تقليد نے كہاكہ علماء كو شبہات كا جواب دينے كے لیے مكمل طور پرآمادہ ہونا چاہیے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار نے حوزہ خبر كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ پوليس كے راہنماوں نےآيت العظمی صافی گلپائيگانی سے ملاقات كی۔ آيت اللہ العظمی صافی گلپائيگانی نے كہا كہ تبليغ، لوگوں كو ہدايت اور امور دين پر نظارت ، مذہبی مقدسات اور شعائر اسلامی كی حفاظت تمام امور سے زيادہ اہم ہے۔ خداوند عالم كا تقرب آل محمد (ص) كی ولايت، احكام پر عمل پيرا ہونا اور امربالمعروف و نہی عن المنكر تمام افراد پر واجب ہے۔ خصوصاً ان افراد پر جو اپنے آپ كو مبلغ دين كہتے ہیں۔ معظم لہ نے موجودہ دور كے خرافات كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہاكہ آج ہر شخص بين الاقوامی میڈيا اور انٹرنیٹ پر اپنے غلط افكار پھيلا سكتا ہے۔ لہذا علماء كو شبہات كے جوابات دينے كے لیے ہر وقت آمادہ رہنا چاہیے۔ انھوں نے كہا كہ دنيا میں دين اسلام كے خلاف جہاں بھی كوئی آواز اٹھے اس سے آگاہ اور اس كی سركوبی كے لیے آمادہ رہنا چاہیے۔ مرجع تقليد نے كہا كہ روحانيت اسلام، قرآن اور امام زمان سےكشف شدہ ہے۔ لہذا كوئی شخص گھر میں بیٹھ كر بہانہ نہیں كر سكتا كہ میں تو عبادت كر رہا ہوں۔
مجھے معاشرے كے معاملات سے كوئی سروكار نہیں ہے۔ انھوں نے كہا كہ عوام الناس كی ہدايت يا گمراہی كے ذمہ دار علماء ہیں لہذا ہر وقت خدمت اسلام كے لیے انھیں آمادہ رہنا چاہیے۔
315944

نظرات بینندگان
captcha