بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق انڈين مسلمز " خبررساں سائٹ نے لكھا ہے كہ اس وركشاپ میں افغانستان ، سری لنكا، بنگلہ ديش او ہندوستان كی كئی اسلامی كمپنيوں كےساتھ نمائندوں نے شركت كی جس میں چھوٹی سطح كے اسلامی اقتصادی منصوبوں كا اسلامی ممالك میں غربت كا قلع قمع كرنے كے لیےجائزہ ليا گيا۔ عالمی اسلامی ترقياتی انجمن كے ركن " دنيش عزيز' سری لنكا كی ثقافتی او راجتماعی ترقياتی انجمن كے مشير محمد حنان، ہندوستان میں اسلامی سرمایہ كاری ادارے كے سربراہ عبدالرقيب اور ہندوستان انجمن زكات كےسربراہ اجمل نے اس تعليمی وركشاپ میں حصہ ليا۔ اس وركشاپ میں چھوٹے اسلامی اقتصادی منصوبوں پر مشتمل كتاب كی بھی رونمائی كی گئی۔اس وركشاپ كا مقصد كمترين سرمایہ سے زيادہ سے زيادہ استفادہ كرنے كی راہیں تلاش كرنا اور موثر افراد كی اس حوالے سے شناخت كرتا بتايا گياہے۔
316241