بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اے بی پی نيوز سائٹ نے لكھا ہےكہ اس كليسا نے اپنے ايك پيغام میں جسے كليسا كے دروازے پر نصب كيا ہے يوں لكھا ہے۔ كہ " خدا تم سے محبت كرتا ہے اور اللہ تم سے متنفر" ہے اور اس حوالے سے اس فرقے كےايك راہنما نے كہا ہے كہ آزادی بيان ہمارا قانونی حق ہے اور ہم اپنے حق سے مستفيد ہونا چاہتے ہیں اورہمارا مقصد حضرت مسيح كی حقيقی انجيل كو پھيلانا ہے۔ ہم مسلمانوں سے محبت كرتے ہیں اور اس اقدام سے لوگوں كو خبر دار كرنا چاہتے ہیں كہ درست تعليمات اور جھوٹی مذہبی تعليمات كے درميان فرق كو پہچانیں۔ اس كے جواب میں مسلمان راہنما فواد منصوری نے كہا كہ ہم آزادی بيان كا احترام كرتے ہیں ليكن ايساپيغام واقعيت كی تحريف ہے۔ انھوں نے كہا كہ تينوں اديان ابراہيمی ايك حقيقت پر اعتقاد ركھتے ہیں اور وہ خداوند متعال ہے اور ہر ايك اپنے خاص الفاظ سےاس كی طرف اشارہ كرتا ہے۔
315707