بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے " برمنگھم ميل" كےحوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس پروگرام كا مقصد زيادہ سے زيادہ اسلام كا تعارف اور مسلم تہذيب سے امتيازی سلوك كا مقابلہ ہے۔ برمنگھم كےميئر " آلن راج" نے اس ہفتہ كو آزاد اور حقائق پر مشتمل گفتگو كا بہترين موقعہ قرار ديا۔ اس ہفت روزہ پروگرام میں مذہبی فلموں كی نمائش ، تقارير اور مذہبی شعر و شاعری كی محافل ہوں گی۔ ياد رہے كہ انگلينڈ كی چھ كروڑ كی آبادی میں مسلمان ۷۔۲ فی صد ہیں۔
317128