برمنگھم میں ہفتہ اسلام شناسی كا انعقاد

IQNA

برمنگھم میں ہفتہ اسلام شناسی كا انعقاد

12:38 - November 10, 2008
خبر کا کوڈ: 1706612
بين الاقوامی گروپ: رواں مہينےمیں ۷ سے ۱۷ نومبر تك انگلينڈ كے شہر برمنگھم كی مركزی لائبريری میں اسلام شناسی كےعنوان سے ہفتہ منايا جا رہا ہے۔ یہ پروگرام برمنگھم كی بلدیہ كے تعاون سے منعقد كيا جا رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے " برمنگھم ميل" كےحوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس پروگرام كا مقصد زيادہ سے زيادہ اسلام كا تعارف اور مسلم تہذيب سے امتيازی سلوك كا مقابلہ ہے۔ برمنگھم كےميئر " آلن راج" نے اس ہفتہ كو آزاد اور حقائق پر مشتمل گفتگو كا بہترين موقعہ قرار ديا۔ اس ہفت روزہ پروگرام میں مذہبی فلموں كی نمائش ، تقارير اور مذہبی شعر و شاعری كی محافل ہوں گی۔ ياد رہے كہ انگلينڈ كی چھ كروڑ كی آبادی میں مسلمان ۷۔۲ فی صد ہیں۔
317128
نظرات بینندگان
captcha