گامبيا میں جشن ميلاد امام رضا (ع) كا انعقاد

IQNA

گامبيا میں جشن ميلاد امام رضا (ع) كا انعقاد

12:37 - November 12, 2008
خبر کا کوڈ: 1707448
بين الاقوامی گروپ: گامبيا میں اسلامی جمہوریہ ايران كے كلچرل سنٹر كی طرف سےاس ملك كی مسجد امام رضا (ع) میں حضرت امام رضا (ع) كی ولادت با سعادت كے موقع پر جشن كا انعقاد كيا گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق اس محفل جشن میں تين علمی مضامين بھی قرائت كیے جائیں گے۔ جن میں سے ايك عنوان " امام رضا (ع)" كے كلامی افكار كی الحاد سے مقابلہ میں تاثير " اور دوسرے كا عنوان " توحيد" امامت اور ولايت كی عقل و دين كی نظر میں ضرورت " اور تيسرے كا عنوان" امام رضا (ع)" كی ولی عہدی ہے۔ ايرانی كلچرل سنٹر كے سربراہ حجۃ الاسلام محمد اسدی نے اپنے خطاب میں كہا ہے كہ امام رضا (ع) نے بدعتوں اور انحرافات سے مقابلہ كرنے میں موثر كردار ادا كيا اور عقائد میں مختلف شبہات كو دور كرنے میں بھی امام رضا (ع) كے علمی مناظر بہت ہی اہميت كے حامل ہیں۔
318242
نظرات بینندگان
captcha