"وين" كےاسكولوںمين دو باپردہ معلمات كی تقرری

IQNA

"وين" كےاسكولوںمين دو باپردہ معلمات كی تقرری

12:37 - November 12, 2008
خبر کا کوڈ: 1707452
بين الاقوامی گروپ: آسٹريليا كے دارالحكومت" وين" میں پہلی بار دو با پردہ معلمات كو اسكولوں میں ملازمت دی گئی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق مصری روزنامہ " المساء" نے لكھا ہے كہ وين شہر كےمحكمہ تعليم كے ترجمان نے اس حوالے سے كہا ہے كہ ان معلمات میں سے ايك " بولات امينہ" ہين جو اصل میں تركی كی شہری ہیں جنہیں تدريسی فرائض كےلیے مڈل سكول میں ملازمت دی گئی ہے۔ انھوں نےكہا كہ تركی نژاد معلمہ كا انتخاب ، اسكولوں كےلیے بہت بڑی مدد ہے كيونكہ وين شہر كےطلباء میں زيادہ تعدادتركی نژاد طلباء كی ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ ان دو معلمات كی ملازمت سے زبان كی مشكلات اور ثقافتی مسائل كو حل كرنے میں بھی مدد ملے گی كيونكہ اس حوالے سے والدين كی بہت زيادہ شكايات محكمہ تعليم كو موصول ہوئی ہیں اگرچہ فرانس اور جرمن میں با پردہ خواتين كی تدريس سے كچھ مشكلات پيدا ہوئی تھی ليكن اس كے بر عكس وين كے اسكولوں میں باپردہ معلمات كی تقرری سے كوئی بات سامنے نہیں آتی ہے۔
317843

نظرات بینندگان
captcha