بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كی رپور ٹ كےمطابق استاد" ابوالعينين شعيشع" مصری ممتاز قراء كے ايك وفد كےہمراہ گزشتہ روز تہران پہنچے ہیں۔ شيخ القراء كے ايران كے اس سفر میںمصر كےممتاز قاری '' احمد ، احمد نعينع" ، '' فرج اللہ شاذلی" اور " حلمی جمل " ان كے ہمراہ ہیں۔ استاد ' ابوالعينين شعيشع" ايران میں منعقد ہونے والے اسٹوڈنٹس كے دوسرے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں مہمان خصوصی ہوں گے۔ اور ۱۳ نومبر ۲۰۰۸ء كو ايك پروقار تقريب میں قرائت قرآن كےاس عظيم استاد كی قدردانی كی جائے گی۔
318280