بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس تقريب كا آغاز تلاوت كلام پاك سےہوا جس كی سعادت مسلمان طلباء كے پہلے قرآنی مقابلوں میں اول پوزيشن لينے والے خوش نصيب " محمد فلاح پور" نے حاصل كی۔ اس افتتاحی تقريب میں جن شخصيات نے شركت كی ان میں ايران كےچيف جسٹس حضرت آيت اللہ شاہردری تہران كے ميئر " محمد باقر قاليباف" ادارہ جہاد دانشگاہی كےسربراہ '' حميد رضا طيبی" بلدیہ تہران كے نائب صدر" حسن بيادی" اور دوسرے كئی سركاری اور غيرسركاری عہديدار شامل ہیں۔ ادارہ جہاد دانشگاہی كے سربراہ حميد رضا طيبی اورآيت اللہ ھاشمی شاہرودی نے اس تقريب میںخطاب كيا۔ ان مقابلوں میں ناظر كےعنوان سے مصر كے" معروف قراء ، " ابوالعينين شعيشع" و" احمد احمد نعينع" كو ركھا گيا ہے۔ اور ہيئت منصفين میں ايران ، فلپائن، مصر ، سوریہ، اور لبنان كے اساتذہ كا انتخاب كيا گيا ہے۔ ياد رہے كہ مسلمان طلباء كےپہلے عالمی قرآنی مقابلوں كا انعقاد ايران كےشہر اصفہان میں دوسال قبل كيا گيا تھا۔
317884