بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ خليل التفكجی نےايك گفتگو میں كہا ہے كہ اس كنيسہ كی تعمير كا كام مكمل ہو چكا ہے۔ اور آئندہ ماہ اس كا افتتاح كيا جائے گا۔ انھوں نے كہا كہ اس كنيسہ كا گنبد مسجد "قبۃ الصخرۃ" كے گنبد جتنا بڑا ہو گا اور قدس میں یہوديوں كے عظيم الشان كنيسہ كا افتتاح اسلامی و تاريخی آثار كو مٹانے كی ايك سازش ہے۔ خليل التفكجی نے كہا كہ اسرائيلی حكام كی یہ پوری كوشش ہے كہ قدس میں یہوديوں كو آباد كيا جائے۔ اس فلسطينی محقق نےكہا كہ اگر اسرائيل كےان وحشيانہ اقدام پر اسلامی برادری خاموش تماشائی بنی رہی تو قدس كا حال بھی وہی ہو گا جو اسپين كے شہر اندلس كا ہوا ہے۔
319532