"شعيشع" كو تہران كی اعزازی شہر يت سے نوازا گيا

IQNA

"شعيشع" كو تہران كی اعزازی شہر يت سے نوازا گيا

9:58 - November 15, 2008
خبر کا کوڈ: 1708209
بين الاقوامی گروپ: مصر كےحفاظ اور قراء كی انجمن كےصدر جناب " ابوالعينين شيعشع" كو تہران كی اعزازی شہريت سے نوازا گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" نے مسلمان طلباء كےمابين ہونے والے دوسرے قرآنی مقابلوں كےحوالے سے نقل كيا ہے كہ تہران كےميئر جناب " محمد باقر قاليباف" نےمصر كےاس نامور قاری كو تہران كی اعزازی شہريت سےنوازا ہے۔ ميلاد برج میں منعقد ہونے والی تقريب میں تہران كےميئر نے اس نامور قاری كو تہران كی شہريت سےنوازتے ہوئے كہا كہ یہ تہران كےقرآنی معاشرے كےلیےايك اعزاز سے كم نہیں ہے۔ شيعشع نےاس قدردانی پر شكریہ ادا كرتے ہوئے كہا كہ ايرانی قوم نے جو استقبال كيا ہے وہ ايك بہت بڑا اعزاز ہے۔
319905

نظرات بینندگان
captcha