اسرائيل نے قدس میں یہودی سازی كے لیے پانچ ارب ڈالر سے زيادہ سرمایہ لگايا ہے

IQNA

اسرائيل نے قدس میں یہودی سازی كے لیے پانچ ارب ڈالر سے زيادہ سرمایہ لگايا ہے

10:17 - November 15, 2008
خبر کا کوڈ: 1708237
بين الاقوامی گروپ: " رانف نجم" اردن كے سابقہ وزير اوقاف امور قدس و مسجد الاقصی كےماہر نے صہيونيوں كے پانچ ارب ڈالر كے بجٹ كو قدس میں یہودی سازی كےلیے خاص كرنے كی خبر دی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" نے اردنی اخبار " الرای" سے نقل كرتےہوئے " رانف نجم" نے ۱۰ نومبر كو ايك بيان ديتے ہوئے اعلان كيا كہ صہيونيوں كے اقدامات اور تخريب كاری كی تجاويز ، مسجد الاقصی كی شناخت اسلامی آثار اور تاريخی مقدس شريف اور اس شہر كی انسانی ميراث كےلیے ايك سنجيدہ دہمكی ہے۔ انھوں نے اس بيانیہ كے ضمن میں مقدس و مسجد الاقصی میں اسرائيلی كنسیہ پاور اقدامات كے بارے میں كہا كہ حال حاضر میں قدس پر قابض قوتیں مسجد الاقصی كےنيچے سرنگ كی كھودئی اور یہودی نشين ٹاونز كے ساتھ مربوط كرنے كی كوششیں كر رہی ہیں۔ انھوں نے اسرائيل كے ان بے سابقہ اقدامات كے مقابلے میں عرب و اسلامی ممالك كی خاموشی پر تنقيد كی اور كہا كہ اس خاموشی كے ادامے كی صورت میں اسرائيل آئندہ سالوں میں اپنے ان شرم آور اقدامات كو پایہ تكميل تك پہنچا دے گا۔ عبداللہ دوم اردن كے بادشاہ نے بھی جمعہ كےروز ۷ نومبر كو يونيسكو كےمدير كل سےگفتگو كرتے ہوئے اسرائيل كے ان غير انسانی اور وحشيانہ اقدامات پر احتجاج كيا۔
318795
نظرات بینندگان
captcha