يمن میں ملكی سطح كے قرآنی مقابلوں كا اختتام

IQNA

يمن میں ملكی سطح كے قرآنی مقابلوں كا اختتام

13:19 - November 16, 2008
خبر کا کوڈ: 1708776
بين الاقوامی گروپ: يمن میں " معاذ" نامی حفظ قرآن كےبين المللی مقابلے اختتام پذير ہو گئے ہیں۔ ان مقابلوں میں جيتنے والے افراد كی قدردانی كے لیے يمن كے شہر " تعز" میں تقريب كا انعقاد كيا گيا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق " الصحوۃ نیٹ " نےلكھا ہے كہ اس تقريب میں يمن كے شہر " تعز" كےنائب گورنر " عبدالقادر حاتم" نےشركت كی اور ملك كےمختلف علاقوں میں فعال قرآنی سنٹروں كےسربراہان بھی شريك ہوئے ۔ عبدالقادر حاتم نے اس تقريب سے خطاب كرتے ہوئے حفاظ قرآنی سے كہا كہ وہ لوگوں كو كلام وحی كےاصولوں اور تعليمات سےواقف كرنے كے لیے جدوجہد كریں اور قرآن كےجديد حالات سے بھی غافل نہ ہوں اور اپنی سرگرميوں كو صر ف قرآنی علوم تك ہی محدود نہ ركھیں۔ اس تقريب كےآخر میں اس ملكی سطح كےقرآنی مقابلوں میں جيتنے والے حضرات كو انعامات سےنوازا گيا۔ ان مقابلوں كا انعقاد انجمن علمی " معاذ" نےكيا تھا۔
320382
نظرات بینندگان
captcha