شيخ الازہر : عصر حاضر میں دہشتگردی دين كے لیے بہت بڑی آفت ہے

IQNA

شيخ الازہر : عصر حاضر میں دہشتگردی دين كے لیے بہت بڑی آفت ہے

13:08 - November 16, 2008
خبر کا کوڈ: 1708778
بين الاقوامی گروپ: شيخ الازہر جناب سيد محمد طنطاوی نے نيويارك میں اديان كےمابين گفتگو كے عالمی اجلاس سےخطاب كرتےہوئے كہا كہ دہشت گردی عصر حاضر میں دين كےلیے بڑی آفت ہے ۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق عالمی روزنامہ " الشرق الاوسط" نےلكھا ہے كہ سيد محمد طنطاوی نےكہا ہےكہ دہشت گردی عصر حاضر میں دينی اور دنيوی آفت ہے جو اديان آسمانی كی تعليمات كےبالكل مخالف ہے كيونكہ ان اديان میں انسانوں كےقتل عام كو بہت بڑا ظلم قرار ديا گيا ہے اور ان كے جان و مال كےتحفظ پر تاكيد كی گئی ہے۔ طنطاوی نےكہا كہ دہشت گردوں نےامت اسلامیہ كی وحدت كو پارہ پارہ كر ديا ہےاور وہ فرقہ واريت كےذريعے مسلمانوں كےمختلف مذاھب كےدرميان اختلاف كےلیےسرگرم ہیں۔ شيخ الازہر نے مزيد كہا كہ آج دنيا كو ماضی سے كہیں زيادہ ايك دوسرے سےتعاون كی ضرورت ہےاو عقائد كا اختلاف لوگوںكو ايك دوسرے سےتعاون كرنے اور محبت و دوستی كےلیے جدوجہد كرنےسےمنع نہیں كرتا كيونكہ انسان اجتماع پسند ہےاور اسے تعلقات بڑھانے كی ضرورت ہے۔ انھوں نے كہا كہ تمام اديان میں ظلم اور جرم كو قبيح شمار كيا گيا ہے۔ اور عدل و انصاف پر تاكيد كی گئی ہے۔ لہذا ہم اديان كے مابين اختلاف كو بالكل پسند نہیں كرتے اور انسانوں كی مشكلات كا حل صرف دينی بات چيت اور مظلوموں كی حمايت میں سمجھتے ہیں۔
320228

نظرات بینندگان
captcha