قطر كےعالمی مقابلوں میں شعبہ خواتين كا اضافہ

IQNA

قطر كےعالمی مقابلوں میں شعبہ خواتين كا اضافہ

13:17 - November 16, 2008
خبر کا کوڈ: 1708783
بين الاقوامی گروپ:قطر میں جوانوں كےامور كےسربراہ "خالد يوسف الملا" نے كہا ہے كہ قطر كے عالمی قرآن مقابلوں میں شعبہ خواتين كا اضافہ كرديا گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كی رپورٹ كےمطابق قطری روزنامہ" الرایہ" نے لكھا ہے كہ خالد يوسف الملاء نے دوحہ میں ان قرآنی مقابلوں كےحوالے سےكہا كہ حكومت قطر كی تجويز كے مطابق جوانوں اور ورزش كی وزارت نے یہ طے كيا ہے كہ ان قرآنی مقابلوں میں خواتين كے شعبے كا اضافہ كر ديا جائے۔ وہ خود كمیٹی كے سربراہ ہیں لہذا انھوں نے كہا كہ ان مقابلوں كو بہتر سے بہتر منعقد كرنے كے لیے تمام انتظامات مكمل كر لیے گئے ہیں اور اس كےلیے وزير ثقافت كا تعاون بھی ہمارے شامل حال ہو گا۔ انھوں نے مزيد كہا كہ قرآن كے اكيسویں عالمی مقابلے كا آغاز ۲۰ نومبر ۲۰۰۸ء كو ہو گا جس میںقطر ، امارات، كويت ،بحرين ، سعودی عرب، عمان اور دوحہ كےنمائند گان شركت كریں گے۔ یہ مقابلے پانچ روز جاری رہیں گےجن میں حفظ قرآن ، تلاوت، تجويد او راحاديث نبوی كا حفظ ،جيسےعناوين پر رقابت ہو گی۔
320511
نظرات بینندگان
captcha