تنزانیہ كے حافظ قرآن جناب محمود وزير جو مسلمان طلباء كے دوسرے عالمی قرآن مقابلوں میں شركت كےلیے آجكل تہران آئے ہوئے ہیں نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" كے عالمی شعبہ سے بات چيت كرتے ہوئے ايرانی خواتين كے حجاب اور اسلامی فرائض كی رعايت پر ايرانی قوم كو سراہتے ہوئے كہا كہ یہ امور قرآنی تعليمات اور اسلامی احكام كے عين مطابق ہیں جبكہ بعض اسلامی اور عربی ممالك میں ان كی رعايت نہیں كی جاتی۔ انھوں نے كہا كہ جو بھی قرآن سے تمسك كرتا ہے اس كی زندگی قرآنی ہو جاتی ہے كيونكہ قرآن روح، خون، اور بدن میں نفوذ كر جاتا ہے انھوں نے كہا كہ ہمارے ملك میں اكثريت عيسائيوں كی ہے اور وہاں قرآنی سرگرمياں كم ہونے پر مجھے بہت افسوس ہوتا ہے۔ انھوں نے كہا كہ قرآن میں ہر درد كی دوا موجود ہے۔ اور آئمہ (ع) نے بھی انسانيت كو اس طرف متوجہ كيا ہے آخر میں انھوں نے قرآن كے ان مقابلوں كو منعقد كرنے والے حضرات كا تہہ دل سے شكریہ اد كيا۔
320016