نائجيريا میں قرائت كےمقابلوں كا اختتام

IQNA

نائجيريا میں قرائت كےمقابلوں كا اختتام

13:29 - November 16, 2008
خبر کا کوڈ: 1708796
بين الاقوامی گروپ: ۱۳ نومبر ۲۰۰۸ء كو نائيجريا كی رياست " كانو" میں قرائت قرآن مجيد كےمقابلے اپنے اختتام كو پہنچ گئے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق ان مقابلوں كی اختتامی تقريب میں رياست " كانو" كے گورنر " ابراہيم شكارو" نے بھی شركت كی اور ان مقابلوں میں مردوں سے" مختار محمد" جبكہ عورتوں سے امينھ علو" نے پہلی پوزيشن حاصل كی۔ نائيجريا كی رياست " كانو" میں قرائت قرآن كے ۲۳ ویں مقابلوں كی اختتامی تقريب سے خطاب كرتے ہوئے اس رياست كےگورنر نے كہا كہ ان مقابلوں كی وجہ سے مسلمانوں میں قرائت قرآن میں مزيد دلچسپی پيدا ہو گی۔ اور نسل جوان میں قرآنی تعليمات كے حصول كا شوق پيدا ہو گا۔ ان مقابلوں میں پہلی پوزيشن حاصل كرنے والے افراد كو حج كے اخراجات ديئے گئے۔
320205

نظرات بینندگان
captcha