قطر میں قرآنی مقابلوں كے دوسرے دورے كا آغاز

IQNA

قطر میں قرآنی مقابلوں كے دوسرے دورے كا آغاز

11:47 - November 17, 2008
خبر کا کوڈ: 1709184
بين الاقوامی گروپ: ۱۷ نومبر ۲۰۰۸ء كو قطر میں مردوں سے مخصوص غانم بن علی آل ثانی" حفظ قرآن كےمقابلوں كا آغاز ہو گيا ہے۔ یہ مقابلے قطر كے دارالحكومت " دوحہ" میں " اروی" نامی قرآن سنٹر میں منعقد ہو رہے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے قطر كے روزنامہ " الشرق كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ یہ مقابلے منعقد كرنے والی كمیٹی كے سربراہ " خالد بن غانم آل ثانی" نے كہا كہ ان مقابلوں كے پهلے دور كےنتائج كا بھی آج اعلان كر ديا جائے۔ پہلے دور كے مقابلے خواتين و حضرات كے لیے تھے۔ جن میں ۱۴۰۰ افراد نے شركت كی تھی۔ انھوں نےمزيد كہا كہ خواتين سے مخصوص حفظ قرآن كےدوسرے دور كےمقابلے ۱۸ نومبر ۲۰۰۸ء كو " حوزہ بنت محمد" قرآن سنٹر میں منعقد ہوں جو ۲۰ نومبر كو ختم ہوں گے۔ جناب خالد بن غانم نے وضاحت كی كہ ان مقابلوں میں ممتاز پوزيشن حاصل كرنے والوں كی ۳۰ نومبر ۲۰۰۸ء كو دوحہ كے ہوٹل " رامارا" میں ايك باوقار تقريب میں قدر دانی كی جائے گی۔
320970
نظرات بینندگان
captcha