بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے مصر كےروزنامہ " الاخبار" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ڈنمارك میں اسلامی كونسل كے سربراہ " عبدالواحد پيرسون" نے پيغمبر اسلام (ص) كی توہين پر مشتمل اس كتاب كی اشاعت سے دنيائے اسلام كو خبر دار كيا ہے۔ شيخ عبدالواحد پيرسون نے كہا ہے ڈنماركی آرٹسٹ ايك جديد كتاب شائع كرنا چاہتا ہے كہ جس میں پيغمبر اسلام (ص) كی توہين آميز تصاوير دی گئی ہیں۔ انھوں نے مزيد كہا كہ اس كتاب كی اشاعت شدت پسند ڈنماركيوں كے ان اقدامات میں سے ايك ہے كہ جن كا كئی سالوں سےمسلمانوں كو سامنا ہے۔ جناب عبدالواحد پيرسوں نے مزيد كہا ہے كہ ڈنمارك كے شدت پسند افراد اور ادارے آزادی بيان كے بہانے مطبوعات میں پيغمبر اسلام (ص) كی توہين كے علاوہ پيغمبر اكرم (ص) كی توہين آميز تصاوير اور خاكے بھی شائع كر رہے ہیں۔ ڈنمارك كی اخباری رپورٹ كے مطابق مذكورہ كتاب نے اسلام مخالف مقالوں كی اشاعت كےعلاوہ پيغمبر اسلام (ص) كے توہين آميز ۲۶ خاكے بھی شائع كیے ہیں۔
320615