بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے اخبار ٹائمز سے نقل كيا ہےكہ یہ ٹی وی چينل پہلی مرتبہ ۲۰۰۴ء میں انگلينڈ میں نشر ہوا ۔ جو اخبار ، حالات حاضرہ اور سرگرم اسلامی پروگراموں پر مشتمل ہے۔ اس انگلش چينل كا دفتر لندن میں ہے۔ اور حال حاضر میں يورپ، مشرق و سطی اور شمالی افريقا كے ممالك میں بھی نشريات ركھتا ہے۔ محمد علی ٹی وی چينل كےسربراہ نے كہا كہ یہ چينل مسلمانوں اور غير مسلموں كے درميان پل كا كردار ادا كرے گا۔ انھوں نےبتايا كہ یہ چينل ايك فيملی چينل ہے اور اسكا نعرہ شدت ہے نہ توہين ۔ انھوں نے كہا كہ غير مسلموں كو مسلمان خواتين كے بارے میں صحيح معلومات نہیں ہے اور ہم مسلمان عورتوں كے بارے میں پروگرام بنا كر كوشش كر رہے ہیں كہ ان غلط تصورات كو ختم كيا جائے۔
321017