بين الاقوامی خبر رساں ايجنسی "ايكنا "نے قطر كے روزنامہ "الرایہ" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ یہ مقابلے منعقد كرنے والی كيمٹی كے سربراہ "خالد بن محمد بن غانم آل ثانی " نے ان مقابلوں كے متعلق گفتگو كرتےہوئے كہا كہ ۱۷ نومبر ۲۰۰۸ كو مردوں كے قرآنی مقابلے "دوحہ" كے قرآن سينٹر " اروی"میں شروع ہوئےجو ۱۹ نومبر ۲۰۰۸ تك جاری رہے اور ان مقابلوں میں ۵۰ افراد نےشركت كی كہ جنھوں نےان مقابلوں كے پہلے راؤنڈ میں ممتاز پوزيشن حاصل كی تھی ۔
انھوں نے مزيد كہا كہ خواتين كےقرآنی مقابلے میں "حوزہ بنت محمد" نامی قرآن سينٹر میں۱۸ نومبر ۲۰۰۸ كو شروع ہوئے ہیں جو ۲۰ نومبر ۲۰۰۸ تك جاری رہیں گے ۔
خواتين كے آخری مرحلےكے قرآنی مقابلوں میں ۲۰ خواتين شركت كر رہی ہیں ۔
۳۲۲۴۰۴