بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی "ايكنا" نے اردن كے روزنامہ "الدستور : كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اردن كے آرٹسٹ " ابراہيم نوار ' نے اس قرآنی نسخے كے متعلق گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس قرآنی نسخے كی لمبائی ۵۔۲ سينٹی میٹر اور چوڑائی ۷۵۔ ۱ سينٹی میٹر ہے ۔
ابراہيم نوار نےوضاحت كی كہ فرانس میں موجود قرآنی نسخے میں قرآن مجيد كے تمام سورتوں كی فہرست بھی موجود ہے اور یہ قرآنی نسخہ ايك خاص مہارت سے تيار كيا گيا ہے اور وہ قرآن كے بے نظير نسخوں میں سے ايك ہےجو كہ پانچ سو سال قديمی ہے ۔
ياد رہے كہ ۱۹۹۸ ء میں فرانس میں موجود قرآنی نسخے كو دنيا كا سب سے چھوٹا قرآنی نسخہ قراردياگيا تھا ليكن اس وقت دنيا كا سب سے چھوٹا قرآنی نسخہ اردن میں موجود ہے ۔
۳۲۲۱۰۴