كتاب " حج و عمرہ در قرآن و حديث " كی دوبارہ اشاعت

IQNA

كتاب " حج و عمرہ در قرآن و حديث " كی دوبارہ اشاعت

10:39 - December 01, 2008
خبر کا کوڈ: 1714511
فنی گروپ: "حج و عمرہ در قرآن و حديث" كو دار الحديث پبلشرز نے فارسی اور عربی زبان میں دوبارہ شائع كيا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كےمطابق اس كتاب میں قرآن مجيد كی آيات اور شيعہ و اہل سنت محدثين كی احاديث سےاستفادہ كيا گيا ہے۔ یہ كتاب تين ابواب پر مشتمل ہے۔ پہلےباب كا عنوان ہےمكہ مكرمہ اور اس میں تين فصلیں بنام مباحث حرم ، مسجد الحرام، خدا كا گھر اور خانہ كعبہ كی نشانياں ہیں۔ دوسرے باب كا عنوان ہےحج و عمرہ اور اسمیں حج ، حج كو موخر اور ترك كرنا ، واجبات حج اور آداب حج جيسی ابحاث پر بحث كی گئی ہے اور اس كتاب كے تيسرے باب كا عنوان ہےمدينہ منورہ اور اس باب میں فضيلت مدينہ منورہ، زيارت پيغمبر (ص) زيارت فاطمۃ الزہرا (س) زيارت آئمہ اہل بيت (ع) اور مدينہ میں قبور شہداء كی زيارت جيسے موضوعات پر قرآن و حديث كی روشنی میں بحث كی گئی ہے۔ اس كتاب كے آخری صفحات پر مكہ اور مدينہ منورہ كا رنگين نقشہ ديا گيا ہے۔
326352
نظرات بینندگان
captcha