تركی میں عربی زبان میں پہلےاسلامی مجلے كی اشاعت

IQNA

تركی میں عربی زبان میں پہلےاسلامی مجلے كی اشاعت

11:12 - December 01, 2008
خبر کا کوڈ: 1714544
فكرونظر گروپ: تركی میں " حرا" نامی پہلے اسلامی مجلے كی اشاعت یہ مجلہ عربی زبان میں ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے كويت كے روزنامہ " القبس" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ " حرا" نامی مجلہ كے عہديداروں نے تركی میں اس مجلے كی اشاعت كی مناسبت سے قاہرہ میں جشن كی تقريب منعقد كی ہے۔ جشن كی اس تقريب میں علما ءالازہر كی بہت بڑی تعداد نے شركت كی اور اس تقريب میں مسلمان دانشور " زغلول بخار'' نے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ تركی اور بعض عرب ممالك میں اسلام دوسرے اديان كی نسبت بڑی تيزی سے پھيل رہا ہے اور وہاں پر اسلامی بيداری اپنے عروج پرہے ليكن امت اسلامی نے دين اسلام كی تبليغ میں كوتاہی كی ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ دنيائے اسلام میں موجودہ اقتصاد نے اقتصاد دانوں پر واضح كر ديا ہےكہ اسلام كاا قتصادی نظام بہترين نظام ہے كيونكہ اس میں عدالت اور مساوات پائی جاتی ہے۔
326304

نظرات بینندگان
captcha