بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق " ڈچ نيوز" نے لكھا ہے كہ یہ دس منٹ كے دورانیے پر مشتمل فلم انٹرويو كی صورت میں تيار كی گئی ہے جس میں پيغمبر اكرم (ص) كا كردار ادا كرنے والا ادا كار خواتين ، یہوديوں اور دين اسلام كو چھوڑنے كے بارے میں سوالات كا جواب ديتا ہے۔ مراكش كے اخبار " الجريدۃ الاولی" نے لكھا ہے كہ اس فلم سے يورپی مسلمانوں میں شديد غم وغصے كی لہر دوڑ گئی ہے اور اسی حوالے سے يورپ كی اسلامی تنظيمیں اس فلم پر احتجاج كی خاطر ہالينڈ مصنوعات كو ممنوع كرنے كا سوچ رہی ہیں۔ ياد رہے كہ جامی ۲۳ سال كا ايرانی الاصل جوان ہے جس نے اس سے پہلے " محمد (ص) كی زندگی " نامی كارٹون فلم بھی بنائی تھی جو كہ پيغمبر اكرم (ص) كی ازدواج كے متعلق بالخصوص عائشہ كے متعلق تھی یہ فلم گزشتہ سال اپريل میں ريليز ہونا تھی ليكن ہالينڈ كی وزارت نے اسے روك ليا تھا۔
326965