بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے سعودی عرب كے روزنامہ " الوطن" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ۲۹نومبر۲۰۰۸ء كو " عبداللہ التركی" نے ايك اخباری كانفرنس میں اعلان كيا ہے كہ یہ اجلاس سعودی عرب كےبادشاہ " ملك عبداللہ بن عبدالعزيز " كی نظارت میں منعقد ہو گا اور اس اجلاس میں دنيائے اسلام كےمفتيوں كے علاوہ غير مسلم ممالك میں مسلمان مفتی بھی شركت كریں گے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ مسائل میں مفتيوں كے فتووں میں اختلافات سےمسلم سماج پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں اور بعض افراد فتووں میں ان اختلافات سے غلط استفادہ كرتے ہیں جناب التركی نےكہا كہ اس اجلاس میں اس امر پر غور كيا جائے گا كہ دينی اور شرعی مسائل میں فتوا صٓادر كرتے وقت مفتيوں كےدرميان ہم آہنگی ہونی چاہیے۔
327735