تفسير صافی كے ترجمہ كی دوبارہ اشاعت

IQNA

تفسير صافی كے ترجمہ كی دوبارہ اشاعت

13:42 - December 10, 2008
خبر کا کوڈ: 1717721
فكرو نظر گروپ: ملا محسن فيض كاشانی كی كتاب تفسير صافی كا فارسی زبان میں ترجمہ نويد اسلام پبلشرز نے دوبارہ شائع كيا ہے۔ یہ ترجمہ عبدالرحيم عقيقی بخشايشی نے كيا ہے۔


بين الاقومی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق تفسير صافی كا فارسی زبان میں ترجمہ ۶ جلدوں میں شائع ہوا ہے۔ یہ تفسير گيارہویں صدی ہجری قمری میں ايران كے نامور شيعہ عالم دين ملا محسن فيض كاشانی نے عربی زبان میں تحرير كی تھی اور یہ تفسير قرآن مجيد كی مكمل روائی تفسير ہے یہ تفسير مختصر اور جامع ہونے كی وجہ سے ہر زمانے میں مقبول رہی ہے۔ اس تفسير میں معصومين (ع) كی ۱۲ ہزار احاديث لائی گئی ہیں اور ہر جلد تقريباً ۲ ہزار احاديث پر مشتمل ہے۔
331150
نظرات بینندگان
captcha