بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا'' نے نيوز ايجنسی" Newsok" سے نقل كيا ہے كہ اوكلوھاما ماسٹی اور گردونواح كےسينكڑوں مسلمان شہر اسلامی ثقافتی مركز میں حاضر ہوئے اور نماز عيد ادا كی اور عيد قربان كی خوشيوں میںشريك ہوئے۔ اسلامی مركز كے شعبہ اطلاعات كےسربراہ سيد محمد نےكہا كہ اسلامی مركز اوكلوھا ماماسٹی میں عيد قربان كی مناسبت سے چند پروگرام ترتيب دیے گئے جن میں سے نماز عيد كی ادائيگی، بچوں كے لیے گفٹس مستحق افراد كے درميان قربانی كے گوشت كی تقسيم تھی۔ انھوں نے اس عيد كو مستحق افراد كی مدد اور نيك كاموں كی انجام دہی كے لیے بہترين موقعہ قرار ديا۔
331602