اسرائيل كا اعلی ترين ہدف مشرق وسطی میں صلح عام ہے

IQNA

اسرائيل كا اعلی ترين ہدف مشرق وسطی میں صلح عام ہے

14:59 - December 13, 2008
خبر کا کوڈ: 1718584
بين الاقوامی گروپ: اسرائيلی صدر شمعون پرز نے اپنے مضحكہ خيز بيان میں كہا ہے كہ صیہونيوں كا اعلی ترين ہدف مشرق وسطی میں صلح اور امن وامان كو عام كرنا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے نيوز ايجنسی " Jta" سے نقل كياہے كہ شمعون پرز نے عيد قربان كی مناسبت سے سخنين شہر میں خطاب كرتے ہوئے دنيا كے تمام مسلم لیڈروں سےمطالبہ كيا كہ مختلف ملتوں اور اديان كے پيروكاروں كےدرميان ميانہ روی ، اعتدال ، برادری صلح و امن كو رواج ديا جائے۔ یہ مضحكہ خيز اظہارات اس موقعہ پر سامنے آتے ہیں جب اسرائيل غاصب كےفلسطين میں اور غزہ میں مظالم كسی پر پوشيدہ نہیں ہیں۔ قابل توجہ نكتہ یہ ہے كہ عالم اسلام میں نفوذ كرنے كےلیے اسرائيلی سرداروں نے نيا رخ اختيار كيا ہے۔ پہلے مكالمے بين الاديان نيويارك میں شريك ہوئے اور پھر شيخ الازہر كےساتھ مصافحہ كركے عالم اسلام كے ساتھ روابط كو عادی كر كے پيش كيا ہے۔
332213
نظرات بینندگان
captcha