بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق سعودی اخبار" الرياض" نےلكھا ہےكہ سعودی عرب كےقائم مقام وزير خارجہ " نزارعبيد مدنی" نے ايك نيوز كانفرنس سےخطاب كرتے ہوئے كہا كہ مختلف اديان كے رہنماوں كو چاہیے كہ وہ مشتركہ اجلاس بلائیں تاكہ اجلاسوں كےذريعہ مختلف معاشروں میں اخلاقی اور انسانی اقدار كو مضبوط كرنے اور دنيا میں صلح و ثبات قائم كرنے میں مدد كی جا سكے۔ انھوں نے كہا كہ قومی تفريق، تعصب، شدت پسندی وغيرہ سے مقابلہ اور احترام متقابل كی تہذيب كو وسعت دينا، ايك دوسرے كے مقدسات كی توہين سےبازرہنا وغيرہ دوسرے عناوين ہیں جن پر مختلف اديان كے رہنماوں كو توجہ دينے كی ضرورت ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ دنيائے اسلام اور غرب میں دينی اور ثقافتی بات چيت كےعلاوہ دوسرے ميدانوں جيسےتجارت سرمایہ كاری ، تعليم ، تہذيب، ٹيكنالوجی وغيرہ میں بھی باہمی تعاون كی ضرورت ہے۔ انھوں نے آخر میں كہا كہ مشرق وسطی كے مسائل بالخصوص مسئلہ فلسطين كے حل كے لیے ضروری ہے كہ خطے كےممالك كو اس میں شريك كيا جائے تاكہ اس سے پايدار امن اور عادلانہ صلح قائم كرنے میں مدد مل سكے۔
336379