بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا'' كی رپورٹ كےمطابق كويتی روزنامہ " السياسۃ" نےلكھا ہے كہ اس تقريب میں قرآنی مقابلوں كی ميزبان كمیٹی كےسربراہ " يوسف الثاقب" كويتی يوتھ يونين كے صدر " فيصل الجزاف" كويتی جوانوں كے تبليغی امور سے وابستہ ادارے كے رہنما " توفيق العيد" اور اس ملك كے قراء اور حفاظ نے شركت كی۔ فيصل الجزاف نے اس تقريب سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ جوانوں كو حفظ قرآن اور تلاوت كےعلاوہ قرآنی مفاہيم اور آيات كے معانی پر بھی توجہ اور اپنی سرگرميوں اور زندگی میں قرآنی تعليمات كو سرلوحہ قرار دينا چاہیے۔ انھوں نے كہا كہ مسلمان جوان اسلامی اصولوں پر عمل پيرا ہو كر دنيا كے جوانوں كا آئیڈيل بن سكتے ہیں۔ اور شريعت اسلام كی پابندی سےمسلمان جوان شدت پسندانہ اور منحر فانہ افكار سے بھی چھٹكارا حاصل كر سكتا ہے۔ اس تقريب كے اختتام پر قرآنی مقابلوں میں منتخب افراد كو نفيس انعامات سے نوازا گيا۔
336282