بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق كويتی روزنامہ" القبس" نے لكھا ہے كہ " كويتی شيعہ" علماء كو كونسلف كے جنرل سيكرٹری " محمد باقر المہری" نے كہا ہے كہ حقيقی اسلام میں شدت پسند اور متعصب گروہوں كی كوئی جگہ نہیں ہے۔ اور یہ گروہ اب صرف اپنی شدت پسندی كے ذريعہ اسلام كو دنيا كے لیے متعارف كروا رہے ہیں۔ المہری نے كہا كہ اعتدال پسند مسلمان بالخصوص شيعہ حضرات ان متعصب اور شدت پسند گروہوں كے ہاتھوں كافی نقصان اٹھا رہے ہیں۔ اور يورپ و عيسائيت كو چاہیے كہ وہ ان شدت پسند گروہوں كی دہشت گرد كاروائيوں كو اسلام كے كھاتے میں نہ ڈالے۔ المہری حضرت عيسی (ع) كی ولادت كے موقع پر خطاب كر رہے تھے۔ انھوں نے كہا كہ اس نئے سال میں تمام انسانوں كو محبت و اخوت كا پيغام ديتے ہیں۔ اور جنگ و شدت پسندی سے دوری كی تمنا كرتے ہیں۔ انھوں نے مزيد كہا كہ حضرت مسيح كی ولادت خيروبركت اور مہربانی پر مشتمل ہے اور ہم اس موقع پر حضرت مسيح كے پيروكاروں كو مبارك باد پيش كر كے یہ بتانا چاہتے ہیں كہ اسلام صلح و آشتی كا دين ہے۔ اور دوسرے اديان كے پيروكاروں كو بھی احترام كی نگاہ سے ديكھتا ہے۔
336382