فلسطينی مسلمانوں كا قتل عام جاری

IQNA

فلسطينی مسلمانوں كا قتل عام جاری

15:18 - December 22, 2008
خبر کا کوڈ: 1721628
بين الاقوامی گروپ: اسرائيلی فوجيوں نے چھ ماہ جنگ بندی ختم ہونے پر تين ميزائل داغے ہیں جس سے فلسطين كے شہر " جباليا" میں ايك فلسطينی جوان شہيد اور تين زخمی ہوئے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق " Islam online" سائٹ نے لكھا ہے كہ یہ حملہ ايسے وقت ہوا ہے جب جنگی بندی ختم ہونے پر فلسطين كے مقبوضہ علاقوں میں از سر نو نقل مكانی شروع ہوئی ہے۔ فلسطينی گروہوں نے كہا ہے كہ جب تك اسرائيل غزہ كے محاصرے كو ختم نہیں كرتا جنگ بندی كے معاہدے كی مدت میں اضافہ نہیں كيا جا سكتا۔ ان گروہوں نے یہ بھی اعلان كيا ہے كہ " اسرائيلی حملوں كے مقابلے میں واحد راستہ دفاع ہے۔
336430
نظرات بینندگان
captcha