بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا'' كی رپورٹ كےمطابق قطری روزنامہ" Peninsula" نے اس حوالے سے لكھا ہے كہ قطر كے اسلامی ثقافتی سنٹر اور وزارت مذہبی امور كے تعاون سے اس نمائش كا اہتمام كيا گيا ہے۔ اس كے انعقاد كا مقصد اسلامی تہذيب كو عام كرنا اور دنيا كے مختلف معاشروں كے سامنے اسلام كی صحيح تصوير پيش كرنا ہے۔ اس نمائش كے ايك حصہ كو " نظام الاقات" سےمختص كيا گيا ہے۔ جس میں مختلف قسم كے كيلينڈرز ركھے گئے ہیں۔ جن پر اسلامی واقعات كے اوقات درج كیے گئے ہیں۔ نمائش كے ايك حصے میں فائن آرٹ وركشاپ ہے جس میں قديم اسلامی ہنر كو پيش كرنے كے علاوہ تركی كےمشہور آرٹسٹ احمد علی ككتان انتہائی مختصر وقت میں مختلف رنگوں كی مدد سےپانی پر تصوير بنانے كا مظاہرہ كریں گے۔ برطانیہ اور قطر كے دو معروف خوشنوش اس نمائش میں اپنے آثار نمائش كے لیے ركھیں گے۔
336849