" ليون" كی مسجد میں آتشزدگی كے نتيجہ میں قرآنی نسخے جل كر خاكستر ہو گئے

IQNA

" ليون" كی مسجد میں آتشزدگی كے نتيجہ میں قرآنی نسخے جل كر خاكستر ہو گئے

11:55 - December 27, 2008
خبر کا کوڈ: 1723082
بين الاقوامی گروپ:" ليون" شہر كے نواح میں واقع مسجد میں فرانسيسی شدت پسندوں كی طرف سے لگائی جانے والی آگ كے نتيجہ میں قرآن مجيد كے كئی نسخے، فقہ اور سيرت نبوی پرمشتمل كتابیں جل كر خاكستر ہوگئیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں " ايكنا" نے " فلسطين نيوز چينل" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ فلسطين كی اعلی اسلامی كونسل كے سربراہ اور مسجد الاقصی كے خطيب " عكرمہ صبری" نے ايك بيان میں كہا ہے كہ عالم اسلام كو فرانسيسی شدت پسندوں كے اقدام پر پرزور احتجاج كرنا چاہیے اور اسلامی ممالك كےسربراہوں كوبھی چاہیے كہ وہ اس سلسلہ میں اپنا رد عمل ظاہر كریں۔ انھوں نے فرانسيسی شدت پسندوں كی طرف سے فرانس كےشمال میں واقع مسلمانوں كے قبرستان میں ۵۰۰ قبروں كی بے حرمتی كی طرف اشارہ كرتے ہوئے حكومت فرانس سےمطالبہ كيا كہ ايسے واقعات كی روك تھام كےلیے ٹھوس اقدامات كیے جائیں تاكہ اس قسم كے واقعات دوبارہ وقوع پذير نہ ہو سكیں۔ " عكرمہ صبری" نے فلسطين كے شہر يافا كی مسجد البحر پر یہوديوں كی طرف سے اہانت آميز كلمات لكھنے كی بھی پر زور مذمت كی۔
337811

نظرات بینندگان
captcha